کھیل

دہلی کیپٹلس کے مشیر بنے گنگولی

Written by Taasir Newspaper

Taasir English News Network | Uploaded on 15-March-2019

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گنگولی کو جمعرات کو انڈین پریمیئر لیگ کے آئندہ مرحلے کیلئے دہلی کیپلٹس کا مشیر مقرر کیا گیا۔اس نئے کردار میں گنگولی ٹیم کے چیف کوچ رکی پونٹنگ کے ساتھ کام کریں گے۔گنگولی نے اپنے اس وابستگی کے بارے میں کہاکہ میں دہلی کیپلٹس کے ساتھ اس کے بورڈ میں آکر بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں جندل گروپ اور جے ایس ڈبلیو گروپ کو برسوں سے جانتا ہوں، میں ان کے ساتھ دہلی کیپلٹس کا حصہ بن کر خوش ہوں۔میں کھلاڑیوں اور حمایتی عملے کے ساتھ کام کرنے کو بے تاب ہوں۔دہلی کی ٹیم ابھی تک آئی پی ایل خطاب نہیں جیت سکی ہے۔دہلی کیپلکٹس کے چیئرمین پارتھ جندل نے کہاکہ سورو عالمی کرکٹ کے سب سے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ میں بہت کچھ سورو کی وجہ سے ہی ہوا ہے۔یہ اعزاز کی بات ہے کہ سورو نے دہلی کو اپنی آئی پی ایل ٹیم کے لئے منتخب کیا ہے۔ہماری ٹیم کو ان کے تجربے، رہنمائی اور مشورسے فائدہ ملے گا۔سورو میرے لئے خاندان کی طرح ہیں۔شریس ایئر کی قیادت والی دہلی کیپلٹس اپنے سیشن کا آغاز 24 مارچ سے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے خلاف کرے گی۔

About the author

Taasir Newspaper