فن فنکار

روہت خاتون پولیس پر مبنی فلم بنائیں گے

Written by Taasir Newspaper

Taasir English News Network | Uploaded on 15-March-2019

ممبئی،(یواین آئی)ہدایت کار روہت شیٹی خاتون پولیس پر مبنی فلم بنانے کی تیاری کررہے ہیں۔روہت نے پولیس پر مبنی اجے دیوگن کے ساتھ ’سنگھم ‘ اور رنویر سنگھ کے ساتھ ’سمبا‘ جیسی فلمیں بنائی ہیں۔وہ ان دنوں اکشے کمار کے ساتھ ’سوریے ونشی‘بنا رہے ہیں۔انہوں نے ایک خاتون پولیس پرمبنی فلم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔روہت نے کہا کہ ان کے دماغ میں ایک کہانی ہے جسے وہ جلد پورا کرنا چاہتےہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اس فلم میں رول فائنل کرنے میں ابھی تھوڑا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ کاپ یونیورس کا یہ آئیڈیا انہیں ہالی ووڈ سے آیا۔اوینجرس سیریز سے تحریک لے کر بالی ووڈ میں کاپ یونیورس بنانے کا منصوبہ بنایا۔روہت اس بات سے متفق ہیں کہ ہالی ووڈ میں جو ہوتا ہے وہ 10سال بعد بالی ووڈ میں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شروعات میں وہ اس موضوع پر کام کرنے سے گھبرا رہے تھے۔

About the author

Taasir Newspaper