کھیل

روہت کے ون ڈے میں 8000 رن مکمل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-March-2019

نئی دہلی،(یواین آئی)ٹیم انڈیا کے ایک روزہ میچ کے نائب کپتان روہت شرما نے ون ڈے میں 8000 رن مکمل کرنے کی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ روہت نے یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میں اپنی اننگز کا 46 واں رن بنانے کے ساتھ ہی یہ کامیابی حاصل کر لی۔ روہت اپنے 206 ویں میچ میں اس کامیابی پر پہنچے ہیں۔روہت ون ڈے میں 8000 رنز مکمل کرنے والے دنیا کے 31 ویں اور ہندوستان کے آٹھویں بلے باز بن گئے ہیں۔ ہندوستان میں روہت سے پہلے یہ کامیابی سچن تندولکر، سوربھ گانگولی، وراٹ کوہلی، راہل دراوڑ، مہندر سنگھ دھونی، محمد اظہر الدین اور یوراج سنگھ نے حاصل کی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper