فن فنکار

سارا بایوپک فلم میں کام نہیں کرنا چاہتیں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-March-2019

ممبئی،(یواین آئی)اداکارہ سارا علی خان ابھی کسی بایوپک فلم میں کام نہیں کرنا چاہتی ہیں۔سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارا نے کیدارناتھ اور سمبا میں کام کیا ہے۔ان کی دلچسپی چلبلے رومانوی کرداروں میں ہے۔ایسی خبریں ہیں کہ شو جت سرکارکی مجاہد آزادی سردار اودھم سنگھ پر بننے والی فلم سے سارا نے کنارہ کرلیا ہے۔سارا نے بتایا کہ وہ اس طرح کے کردار فی الحال نہیں کرنا چاہتی ہیں اور کافی دیکھ بھال کر کام ہاتھ میں لے رہی ہیں۔سارا نے بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ جو بھی فلم کریں اس میں ان کی اداکاری اور ہنر نظر آئے۔اس لئے وہ کسی سپورٹنگ رول میں نہیں ہوں گی۔شوجت سرکار کی یہ فلم انقلابی اودھم سنگھ کی بایو پک ہے،جنہوں نے 1919میں جلیاں والا باغ کے قتل عام کا بدلا لینے کےلئے برطانوی ہندوستان میں پنجاب کے سابق لیفٹننٹ مائکل او ڈائر کو قتل کردیاتھا۔وکی کوشل کو مرکزی کردار میں رکھا گیا ہے۔شوجت سرکاری نے کہا،’’اگر آپ وکی کے ٹریک یکارڈس دیکھیں تو وہ بہادر قدم اٹھارہے ہیں اور کچھ شاندار متبادل منتخب کررہے ہیں۔میں ایک ایسا اداکار چاہتا تھا،جو فلم کےلئے اپنا دن اور روح دینے کےلئے تیار ہو۔فلم کی شوٹنگ اگلے مہینے سے شروع کی جائےگی اور اگلے سال اسے ریلیز کیا جائےگا۔‘‘

About the author

Taasir Newspaper