کھیل

سمیع کے خلاف جہیز اور جنسی تشدد کے معاملات میں چارج شیٹ داخل

Written by Taasir Newspaper

Taasir English News Network | Uploaded on 15-March-2019

نئی دہلی،(یو این آئی ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سمیع کے خلاف جہیز ظلم و ستم اور جنسی تشدد کے مقدمات میں فرد جرم داخل کی گئی ہے۔سمیع اس ہندستانی ٹیم کا حصہ تھے جس نے آسٹریلیا کے خلاف دہلی کے فیروزشاہ کوٹلہ میدان میں کل پانچواں ون ڈے کھیلا تھا۔ سمیع کے 30 مئی سے انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کھیلنے کی امید ہے۔ہندستانی فاسٹ بولر پر تعزیرات ہند کی دفعہ 498 اے (جہیز ہراساں) اور 354 اے (جنسی حملہ) کے تحت الزام لگائے گئے ہیں۔ سمیع پر ان کی بیوی حسین جہاں نے گزشتہ سال مارچ میں گھریلو تشدد، میچ فکسنگ اور ناجائز تعلقات رکھنے جیسے کئی سنگین الزام لگائے تھے۔ اگرچہ، ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی اینٹی کرپشن یونٹ نے جانچ کے بعد فکسنگ کے الزامات سے سمیع کو کلین چٹ دے دی تھی۔سمیع کے جنوبی افریقہ کے دورے سے واپس آنے کے بعد سے ہی ان کا اور ان کی بیوی حسین کا گھریلو تنازعہ عام ہوا تھا۔ حسین جہاں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مسلسل کئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ان پر لڑکیوں کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا بھی الزام لگایا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper