سیاست سیاست

سینئر کانگریس کارکنان کی آل محمد اقبال کو مبارکباد

Written by Taasir Newspaper

Taasir English News Network | Uploaded on 15-March-2019

نئی دہلی (شمیم احمد) نو عمر کانگریسی کارکنان کے لئے آل محمد اقبال ایک مشعل راہ ہیں۔ جنہوں نے کم عمر میں سیاسی سوجھ بوجھ کے ساتھ کانگریس پارٹی کو مضبوط کیا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے پارٹی میں اپنا ایک مقام بنایا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ انہوں نے کانگریس پارٹی سے لوگوں کو جوڑنے کے لئے رات دن محنت او رلگن سے کام کیا اور آج ہم سب ان کو ان کاوشوں کو سراہنے کے ساتھ ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھی دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینئر کانگریسی نانک چند ملاح نے دلی گیٹ وارڈ کے تحت آنے والے علاقہ گاندھی مارکیٹ کے ایک پارک میں کیا۔ اس موقع پر نصیر الحسن جھنجانوی نے بھی آل محمد اقبال کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور ا ن کی کانگریس کے تئیں ان کی خدمات کو سراہا ۔ دیگر مقررین میں پروین اروڑہ ، ستیش شرما و دیگر نے بھی آل محمد اقبا ل کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ آخر میں آل محمد اقبال (کونسلر دہلی گیٹ وارڈ) نے تمام بزرگ کانگریسیوں کا دل کی گہر ائیوں سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے یہ بہت خوشی کا مقام ہے کہ میں اپنے بزرگوں کی سرپرستی میں کانگر یس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہوں۔ اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ آنے والے پارلیمانی الیکشن میں ہمیں دہلی کی ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان کی سیٹوں پر جیت درج کرانے کے لئے محنت اور لگن سے یکجٹ ہوکر کانگریس صدرراہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں۔ پروگرام کی نظامت فیض محمد خاں نے کی۔ معزز شرکاء میں حفیظ الحق ، امت شرما، جگموہن پردھان، سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper