فن فنکار

شادی کے بارے میں عالیہ نے دیا بیان

Written by Taasir Newspaper

Taasir English News Network | Uploaded on 15-March-2019

ممبئی،(یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے نے شادی سے متعلق بیان دیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے یہ قیاس آرائیاں لگائی جارہی ہیں کہ وہ اس برس اداکار رنبیر کپور کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوسکتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان دونوں کی شادی کی خبریں سرگرم ہیں۔ عالیہ اور رنبیر کی شادی کی ایک بڑی خبر منظر عام پر آئی ہے۔ حال ہی میں ’کافی ود کرن‘ کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں شو کے کئی تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں عالیہ اپنی شادہی کے بارے میں بات کرتی نظر آتی ہیں۔ عالیہ نے کہا ’’ایمانداری سے کہوں تو ایک وقت تھا جب میں سوچتی تھی اوہ مائی گاڈ میں تو 30 برس کی عمر تک شادی نہیں کروں گی۔ مجھے ایکٹنگ کرنی ہے… لیکن یہ وہ وقت تھا جب میں شادی کے لئے صحیح انسان سے نہیں ملی تھی۔ ریلیشن کے معاملے میں جب آپ پرسکون ہوتے ہیں تو آپ کو شادی کرنے کے لئے صحیح وقت سوچنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ تب وقت معنی نہیں رکھتا ہے‘‘۔عالیہ نے کہا ’’میںؓ اپنے کیریئر اور اپنی زندگی کے فیصلوں کے تیئں کبھی کیلکولیٹیو نہیں رہی ہوں۔ یہ ایک مکمل کیلکولیشن ہوتا ہے کہ مجھے شادی نہیں کرنی ہے کیونکہ میں ابھی ایک فنکارہ بنی رہنا چاہتی ہوں یا میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے پسند کریں‘‘۔

About the author

Taasir Newspaper