کھیل

فیرٹ کرکٹ پارٹی کے ساتھ جڑے کرس گیل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-March-2019

نئی دہلی،(یو این آئی ) ہندستان کی پہلی امیچيور کرکٹ لیگ فیرٹ کرکٹ پارٹی ایف سی بی نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل کو اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے جو لیگ کے ایمچيور کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے۔فیرٹ کرکٹ پارٹی کا ہدف ملک بھر میں 15 سال سے زیادہ عمر کی ایمچيور کرکٹ صلاحیتوں کی شناخت کرنا ہے۔ ایف سی بی اپنی نوعیت کی پہلی ایسی کوشش ہے جو متھیا مرلی دھرن، کرس گیل، ظہیر خان اور پروین کمار جیسے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی نگرانی میں ایمچيور کھلاڑیوں کو نکھاریں گے ۔ ایف سی بی کے ساتھ جڑنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے گیل نے کہاکہ میں اس شاندار لیگ کا حصہ بننے کو لے کر بہت زیادہ حوصلہ افزا ہوں۔ یہ اپنی نوعیت کی ایک مختلف لیگ ہے جو آپ کو بطور ایک کرکٹر کا خواب جینے کا موقع دیتی ہے۔ یہ زندگی بدل دینے والا موقع ہے جس میں آسٹریلیا میں کھیلنے اور آخر میں بڑے پیمانے پر بین الاقوامی شناخت دلانے کا موقع ملے گا۔

About the author

Taasir Newspaper