بین الاقوامی ہندوستان

قطر کے امیر نے مودی سے کی دہشت گردی پر گفتگو

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-March-2019

نئی دہلی (یو این آئی) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر رابطہ کر کے دہشت گردی اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس میں ہندوستان کے شریک ہونے کے سلسلے میں گفتگو کی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر مودی نے ہفتہ کے روز قطر کے امیر تمیم سے ہونے والی بات چیت میں حالیہ برسوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوطی دینے کی سمت میں ان کی قیادت اور رہنمائی کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مسٹر مودی نے بات چیت کے دوران امن و سلامتی کے لئے مسلسل خطرہ بننے والی دہشت گردی کا ذکر کیا۔ انهوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مؤثر اور فوری کارروائی پر بھی زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے ابو ظہبی میں منعقد ہ اسلامی تعاون تنظیم کے 46 ویں کانفرنس میں ہندوستان کے وزیر خارجہ کی شرکت کو اہم تاریخی قدم قرار دیا۔

About the author

Taasir Newspaper