ہندستان ہندوستان

لالو یادو کی ضمانت عرضی پر سی بی آئی سے دو ہفتے کے اندر جواب طلب

Written by Taasir Newspaper

Taasir English News Network | Uploaded on 15-March-2019

پٹنہ : آر جے ڈی سربراہ لالو یادو کی ضمانت عرضی پر آج سپریم کورٹ میںسماعت کے بعد عدالت نے سی بی آئی سے دو ہفتے کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو نوٹس جاری کر جواب مانگا ہے۔ غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ چارہ گھپلے سے جڑے تین معاملہ میں داخل لالو یادو کی عرضیوں پر آج سنوائی ہوئی۔ چیف جسٹس رنجن گگوئی کی بینچ نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی لالو کی عرضی پر سماعت کی۔ قابل ذکر ہے کہ 10 جنوری کو ہائی کورٹ نے لالو یادو کی ضمانت عرضی خارج کر دی تھی۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو آر جے ڈی سربراہ نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper