فن فنکار

می ٹو‘‘ مہم میں ایک اور اضافہ ‘ فاطمہ ثنائشیخ سامنے آگئی

Written by Taasir Newspaper

Taasir English News Network | Uploaded on 15-March-2019

ممبئی ۔15مارچ(یو این این) ہالی ووڈ کے بعد بالی ووڈ میں بھی می ٹو مہم زوروں پر ہے اور اب تک کئی پردہ نشینوں کے نقاب الٹ چکے ہیں۔ کئی اداکارائوں نے خود کیساتھ ہونے والے جنسی استحصال کے بارے میں بات کی ہے جس میں ایک نیا اضافہ بالی ووڈ کی دنگل گرل فاطمہ ثنا شیخ ہیں۔اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کا بھی بالی ووڈ میں جنسی استحصال ہوا ہے لیکن وہ اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتیں۔اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ اپنی زندگی کی کوئی بھی ایسی بات لوگوں کے سامنے نہیں لانا چاہتیں بلکہ خود ہی اپنے طریقے سے ان معاملات سے نمٹیں گی۔انہوں نے می ٹو مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی معاشرے میں بھی جنسی استحصال جیسے مسائل پر بات کرنا شروع ہوگئی ہے جو کہ اچھی پیشرفت ہے، اس مہم کی وجہ سے اب لوگ ایسا کچھ کرنے سے ڈرنے لگے ہیں

About the author

Taasir Newspaper