ہندستان ہندوستان

وزیر اعظم نے بھیانک حملے میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir English News Network | Uploaded on 15-March-2019

نئی دہلی۔(یو این این ) ہندوستان نے نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کرائسٹ چرچ کی مسجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے المناک دہشت گردی کا حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے بھیانک حملے میں معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، فائرنگ سے متاثرہ ایک مسجد میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔ ہندوستانی ہائی کمشنر مقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور ہائی کمیشن سے حملے کی معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper