سیاست سیاست

پرارتھنا سبھا میں سونیا اور راہل کے ساتھ اہم نشست پر نہیں بیٹھیں پرینکا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-March-2019

احمد آباد،(یواین آئی) گجرات میں 58 سال بعد کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لینے آئی پارٹی کی جنرل سکرٹری پرینکا گاندھی واڈرا اس سے پہلے یہاں مہاتما گاندھی کے سابرمتی آشرم میں منعقد سرودھرم پرارتھنا سبھا میں اپنے بھائی اور پارٹی صدر راہل گاندھی، والدہ سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے ساتھ نہیں بیٹھیں۔ پرارتھنا کے دوران مسز واڈرا دیگر جنرل سکریٹریوں کے ساتھ بیٹھیں۔مسٹر گاندھی، مسز گاندھی اور ڈاکٹر سنگھ پرراتھناسبھا کے دوران سامنے رکھے گئے صوفہ نما نشست پر بیٹھے۔ اس پر اور جگہ تھی اور لوگوں کو امید تھی کہ پارٹی کی اسٹار مسز واڈرابھی اس پر اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ بیٹھیں گی لیکن وہ دیگر رہنماؤں کے درمیان جاکر بیٹھ گئیں۔اس سے پہلے مسز واڈرا نے اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ ہی آشرم میں گاندھی جی کے بنیادی رہائش گاہ هردے كنج کا دورہ کیا تھا۔ ہردے کنج کے سامنے ہی ہوئی پرارتھنا سبھا کے دوران پارٹی کے تمام سینئر لیڈر آشرم کے کیمپس میں موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper