کھیل

پی ایس نرسمہا بی سی سی آئی مسائل کیلئے ثالث مقرر

Written by Taasir Newspaper

Taasir English News Network | Uploaded on 15-March-2019

نئی دہلی(یو این آئی ) عدالت عظمی نے سینئر وکیل پی ایس نرسمہا کو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی طرف سے اٹھائے جا رہے مسائل کو حل کرنے کے لئے ثالث مقرر کیا ہے۔نرسمہا بی سی سی آئی کے مسائل کو سنیں گے اور بورڈ کو منظم کر رہی منتظمین کی کمیٹی ( سی او اے ) کو اپنی سفارشات بھیجیں گے۔ عدالت عظمی نے ہی سي اواے کی تقرری کی ہے۔عدالت عظمی نے جمعرات کو کہا کہ بی سی سی آئی موجودہ وقت میں بہت سے مسائل کے حل کو لے کرغیر مطمئن ہے اور اس کے لیے اسے عدالت جانا پڑتا ہے۔ نرسمہا ابھی بی سی سی آئی اور اس سے منسلک تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کے مسائل اور فنڈ جاری کئے جانے کے متعلقہ مسائل کو سنیں گے اور سي او اے کو اس کے لئے اپنی سفارشات بھیجیں گے۔ عدالت عظمی نے اس دوران سي اواے سے بھی اس کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات لیں۔ عدالت عظمی نے فروری ماہ میں اپنے سابق جج، جسٹس ڈی کے جین کو بی سی سی آئی میں لوک پال مقرر کیا تھا۔جسٹس ایس اے بوبڈے اوراے ایم ساپرے کی بینچ نے ساتھ ہی کہاکہ ہم اس بات سے خوش ہیں کہ تمام فریقوں نے اپنی تجاویز اور رضامندی سے ریٹائر جسٹس ڈی کے جین کو بی سی سی آئی میں لوک پال مقرر کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ عدالت نے عدالت عظمی کے چھ سابق ججوں میں سے جسٹس ڈی کے جین کو مقرر کیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper