دنیا بھر سے

ہم شمالی شام میں دہشت گرد ’راہداری‘کی اجازت نہیں دے سکتے :اردوغان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-March-2019

انقرہ ( آئی این ایس انڈیا ) صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ ہم شمالی شام میں ترکی مخالف کسی دہشت گرد راہداری کی تشکیل کا موقع نہیں دیں گے۔صدر و آق پارٹی کے رہنما اردوغان نے ضلع خطائے کی تحصیل اسکندرون میں انتخابی مہم کے دوران عوام سے خطاب کیا۔انہوں نے بعض قوتوں کے فکر ی و نسلی طور پر ملک میں تفرقہ بازی کو شہہ دینے کی کوشش کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے شناخت ، قومی یکجہتی و اتحاد کی اقدار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہر طرح کی اشتعال انگیزی کو ناکام بنایا ہے۔اسی طریقے سے شام سے عراق تک ترک مخالف ہر طرح کی چال کومذاکرات کی میز پر اور میدانِ جنگ میں ملیا میٹ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ترکی نے واضح کیا کہ ہم نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/PKK کو ہزاروں کی تعداد میں ہتھیار فراہم کرنے والوں کو جس طرح عفرین میں ہزیمت سے دوچار کیا تھا اسی طرح منبج سے شروع ہوتے ہوئے ہماری جنوبی سرحدوں پر ان شا ء اللہ الرحمن ان کو سبق سکھائیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper