سیاست سیاست

ہندوستان کو تکلیف ہوتی ہے تو راہل کو خوشی کیوں؟

Written by Taasir Newspaper

Taasir English News Network | Uploaded on 15-March-2019

نئی دہلی،(یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو لے کر کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے تبصرے کی مذمت کرتے ہوئے جمعرات کو ان سے سوال کیا کہ ہندوستان کو تکلیف پہنچانے والی باتوں سے مسٹر گاندھی کو اتنی خوش کیوں ہوتی ہے؟۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی دہشت گرد مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے پابندی عائد کئے جانے کی کوششوں کو چین نے چوتھی بار تکنیکی اعتراض اٹھا کر روک دیا ہے۔ یہ تجویز امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے پیش کیا تھا اور چین کو چھوڑ کر سلامتی کونسل کے تمام پیش کرنے والے بنے ۔ اس معاملے میں یہ ہندوستان کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی ہے۔مسٹر پرساد نے کہا کہ وزارت خارجہ نے سرکاری جواب دیکر کہا ہے کہ پورا ملک چین کے اس رویے سے بہت مایوس ہے لیکن ایک سیاسی پارٹی کے ناطے وہ کہیں گے کہ چین کا رویہ ہندوستان اور ہندوستانی لوگوں کو بہت صدمہ لگا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper