Uncategorized

یخنی پلاؤ بنانے کی ترکیب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-March-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients – اجزاء

مرغ (ثابت) ایک عدد

ثابت الائچی چار عدد

 کالی مرچ دس عدد

نمک ساڑھے تین چمچے

پیاز دو عدد

لونگ تین عدد

باسمتی چاول ڈھائی کپ

گھی پانچ کھانے کے چمچے

 لہسن دو جوے (کچل لیں

ادرک (کچلی ہوئی) نصف چائے کا چمچہ

گرم مسالا نصف چائے کا چمچہ

 پسی الائچی نصف چائے کا چمچہ

عرق گلاب تین کھانے کے چمچے

 کشمش چوتھائی کپ

بادام (فرائی کیے ہوئے) چوتھائی کپ

 مٹر کے دانے(فرائی کیے ہوئے) ایک کپ

اُبلے ہوئے انڈے تین عدد(دو دو ٹکڑے کرلیں

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

مرغ ،الائچی ،کالی مرچ ،پیاز، لونگ اور نمک پانی میں ڈال کر چولھے پر چڑھادیں ۔

ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک پکنے دیں یہاں تک کہ یخنی بن جائے۔

اب چولھے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں ۔

مرغ باہر نکال لیں ۔

یخنی کم از کم چار کپ ضرور ہونی چاہیے۔

گوشتے کو ہڈیوں سے الگ کرلیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں ۔

چاول اچھی طرح دھولیں ،اور چھلنی میں رکھ کر سوکھنے کے لیے چھوڑدیں ۔

چاول قدرے خشک ہو جائیں تو ایک بڑے برتن یادیگچی وغیرہ میں گھی ڈال کر پیاز بھونیں یہاں تک کہ سنہری ہو جائیں ۔

اب اس میں لہسن اور ادرک ڈال کر مزید ایک دو منٹ تک بھونیں ۔

اس دوران چمچہ مسلسل چلاتے رہیں ۔

اب چاول شامل کردیں اور درمیانی آنچ پر پانچ منٹ تک بھونیں ۔

اس دوران سوراخ دار چمچے سے مسلسل چلاتے رہیں ۔

اب دیگچی میں گرم یخنی ،گرما مسالا،پسی لائچی ،ڈیڑھ کھانے کا چمچہ نمک، عر ق گلاب، کشمش اور گوشت ڈال دیں اور اچھی طرح چلائیں ۔

پھر دیگچی کو ڈھک دیں ،اور دھیمی آنچ پر بیس منٹ تک پکنے دیں۔

 اس دوران ڈھکن نہ ہٹائیں اور نہ ہی چمچہ چلائیں ۔

چاول پک جائیں تو چولھے سے اُتار لیں ۔ڈش میں احتیاط سے نکال لیں ۔

بادام ،مٹر کے دانوں اور انڈوں سے سجا کر پیش کریں ۔

About the author

Taasir Newspaper