اتر پردیش حکومت کو گنا کسانوں کی فکر نہیں: پرینکا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-March-2019

نئی دہلی،(یواین آئی) کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ اتر پردیش حکومت کو گنا کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے جس کی وجہ سے کسانوں کے بچوں کو تعلیم اور کھانا نہیں مل پا رہا ہے اور ان کی اگلی فصل بھی خراب ہو رہی ہے۔مسز واڈرا نے ٹوئٹر پر کہا’’گنا کسانوں کے خاندان دن رات محنت کرتے ہیں مگر اتر پردیش حکومت ان کی ادائیگی کا بھی ذمہ نہیں لیتی۔ کسانوں کا 10،000 کروڑ روپے بقایا ،مطلب ان کے بچوں کی تعلیم، خوراک، صحت اور اگلی فصل سب کچھ ٹھپ ہو جاتا ہے۔ یہ ’چوکیدار‘ صرف امیروں کی ڈیوٹی کرتے ہیں، غریبوں کی انہیں پرواہ نہیں‘‘۔خیال رہے کانگریس جنرل سکریٹری محترمہ پرینکا گاندھی مشرقی اتر پردیش سے متعلق معاملات کی انچارج ہیں اور علاقے میں پارٹی کی انتخابی مہم میں زور شور سے لگی ہوئی ہیں۔