ارونما سنہا کی بایوپک میں کام کریں گی عالیہ بھٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-March-2019

ممبئی،(یواین آئی)اداکارہ عالیہ بھٹ پردہ سیمیں پر ارونیما سنہا کا کردار ادا کرسکتی ہیں۔ان دنوں بالی ووڈ میں سوانح حیات پر فلمیں بنانے کا چلن ہے۔عالیہ بھٹ بھی ایک بایوپک میں کام کرنے والی ہیں۔یہ فلم ارونما سنہا پر بن رہی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ عالیہ نے اس فلم کےلئے اتفاق ظاہر کیا ہے۔ارونما سنہا ایک نیشنل والی بال کھلاڑی تھیں جو کچھ بدمعاشوں سے لڑتے ہوئے چلتی ٹرین سے گر گئیں تھیں۔اس حادثے میں ارونما نےاپنا پیر کھو دیا تھا۔حالانکہ ارونما نے اپنی ہمت نہیں کھوئی اور ایک سال کےاندر ہی وہ ایوریسٹ پر چڑھنے والی پہلی معذور خاتون بن گئیں۔بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم ’بارن اگین آن دی ماؤن ٹین:اے اسٹوری آف لوزنگ ایوری تھنگ اینڈ فائنڈنگ بیک‘نام کی کتاب پر مبنی ہوگی۔اس فلم کو کرن جوہر اور وویک رنگاچاری پروڈیوز کریں گے۔فلم میں ارونما کے کردار کو ادا کرنے کےلئے عالیہ کو وزن بڑھانے کےلئے بھی کہا گیا ہے۔اس فلم کےلئے عالیہ کو معذور لوگوں کے ساتھ سخت ٹریننگ کرنی ہوگی۔بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کی شروعاتی شوٹنگ لکھنؤ میں کی جائےگی۔