اسپرنگ چکن بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-March-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients – اجزاء

 مرغی(تکے کے ٹکڑے) 2 عدد

نمک 1 چائے کا چمچہ

سرکہ 4 کھانے کے چمچے

سویا سوس 4کھانے کے چمچے

 تیل فرائی کرنے کیلئے

چائنیز نمک 1 چائے کا چمچہ

کالی مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

ٹینڈ رائزر 1 چائے کا چمچہ

 انڈا(پھینٹ لیں) 1 عدد

 کارن فلور 1/2 کپ

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب

مرغی کے ٹکڑوں پر کانٹے سے کٹس لگالیں ۔

اس پر ٹینڈرائزر چھڑک کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔

نمک‘سرکہ‘سویا سوس‘چائنیز نمک‘کالی مرچ پاؤڈر اور کارن فلور ملا کر بیٹر تیار کرلیں ۔

اس میں مرغی کو آدھے گھنٹے کیلئے میری نیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں ۔

تیل گرم کریں ۔

مرغی کو انڈے میں ڈپ کرکے فرائی کرلیں ۔

تیارہو جائے تو سلاد کے ساتھ گرم گرم سرو کریں ۔