اسپیک اپ متھلا نے شہر میں پہلا اوپن مائیک منعقد کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-March-2019

مدھوبنی،(کریم اللہ)،بس اسٹینڈ واقع رشٹر کیفی میں لٹریچر کمیونیٹی اسپیک اپ متھلا نے شہر کے سب سے پہلے اوپن مائیک کا انعقاد کرایا جہاں مدھوبنی ضلع کے شاعر تمام نوجوان مؤرخ نے اپنے اپنے فن کا نمائش کرتے ہوئے سارے ناظرین کا دل جیت لیا۔ جہاں چند نوجوان نے اپنی موسیقی سے ناظرین کا من منہ لیا وہیں شاعر نے سب کا تفریح بھی کیا۔ مدھوبنی ضلع میں یہ پہلا ایسا پروگرام تھا جہاں پر سبھی نوجوان اپنے فن کا بے زور نمائش کرتے ہوئے ناظرین سے خوب واہ واہی لوٹی اسپیک اپ متھلا کے منعقد میں شان تنو بھگت انیس احمد ، رسیکیش جھا، آلوک جھا، کافی خوش نظر آئے اور انہوں نے بتایاکہ آنے والے وقت میں اس سے بھی بڑا تقریب منعقد کی جائے گی۔ اسپیک اپ متھلا کے آرگنائزر شانتنو بھگت نے سبھی کا خیر مقدم کرتے ہوئے وینیو پاٹنر روشٹر کیفے کے سربراہ اجول کمار کو تعاون کے لئے مبارکباد دیا۔ انہوں نے بتایاکہ یہ اسپیک اپ متھلا ،متھلانچل کی اور پورے مدھوبنی ضلع کی ایسی پہلی تنظیم ہے جو نوجوانوں کے ہنر کو سب کے سامنے لانے کے لئے متاثر کرتاہے ۔