الیکشن میں بے روزگاری ایک اہم موضوع ہوگا :کانگریس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-March-2019

نئی دہلی‘(یو این آئی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے گذشتہ پانچ سال کے دوران ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دستیاب نہیں کرائے ہیں اور ان کے خوابوں کو توڑا ہے اس لئے عام انتخاب میں بے روزگاری سب سے بڑا موضوع ہوگا۔کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج یہاں پارٹی کی معمول کی بریفنگ میں کہا کہ مودی حکومت کے دور میں ملک میں بے روزگاری چار دہائیوں میں سب سے اوپر کی سطح پر پہنچ گئی یہ جب کہ اقتدار میں آنے سے پہلے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مویدی نے ملک کے نوجوانوں کو ہر سال دو کروڑ نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے پانچ سال میں ملک کے دس کروڑ نوجوانوں کو نوکری کے نئے مواقع فراہم کرانے کی بات کی تھی لیکن نوٹ بندی کرکے انہوں نے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی ملازمتیں چھین لیں۔