اویسی نے سب سے پہلے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-March-2019

حیدرآباد،(یواین آئی )تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد سب سے پہلے صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے آج لوک سبھا حیدرآباد کے مجلسی امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ان کے ہمراہ رکن اسمبلی یاقوت پورہ و جنرل سکریٹری مجلس جناب سید احمد پاشاہ قادری بھی موجود تھے۔تلنگانہ ریاست کے 17 لوک سبھا حلقوں میں 11 اپریل کو منعقد ہونے والے انتخابات کے لئے آج اعلامیہ جاری ہوا۔