اُردو یونیورسٹی میں ”راک واک“ کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-March-2019

حیدرآباد،(پریس ریلیز)راک سوسائٹی نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں چٹانوں کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے17 مارچ کو ”راک واک“ (چٹانوں کے درمیان چہل قدمی) کا اہتمام کیا۔ اس کا مقصد کیمپس میں موجود چٹانوں کا مشاہدہ اور ان کے تحفظ سے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا۔ چٹانوں کا تحفظ سوسائٹی کا سالِ نو کا عہد ہے۔ محترمہ فروکے قادر، سکریٹری سوسائٹی برائے چٹانوں کا تحفظ کے ہمراہ قدرتی مناظر کے شیدائیوں نے مانو کیمپس میں اس مختصر مگر دلچسپ چہل قدمی میں حصہ لیا۔ پروفیسر محمد فریاد، پروگرام کو آرڈینیٹر این ایس ایس سیل اور این ایس ایس والینٹرس کی ٹیم نے اس چہل قدمی کو کامیاب اور یادگار بنانے میں مہمانوں کے ساتھ دیا۔ ڈاکٹر ای ستیہ پرکاش، اسوسیئٹ پروفیسر، یونیورسٹی آف حیدرآباد، جناب جی آر بی پردیپ ، جوائنٹ سکریٹری، راک سوسائٹی، جناب روی ستلم، رکن سوسائٹی، ڈاکٹر علیم الدین خان، ڈاکٹر افروز عالم، این ایس ایس پروگرام آفیسر، جناب بی بھکشاپتی، این ایس ایس آفیسر، جناب پی حبیب اللہ، سیکشن آفیسر اور طلبہ دانش خان، اطہر صفیہ، عاقب خان و دیگر بھی اس چہل قدمی میں شامل تھے۔