اُردو یونیورسٹی میں سماجی علوم کیلئے خصوصی گرمائی اسکول کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 23-March-2019

حیدرآباد، (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے یو جی سی مرکز فروغ انسانی وسائل (ایچ آر ڈی سی) کی جانب سے اسکول برائے فنون و سماجی علوم میں گرمائی خصوصی اسکول کا یکم تا 21؍ مارچ اہتمام کیا گیا۔ اس گرمائی اسکول کو کیریئر ایڈوانسمنٹ میں ایک اورینٹیشن پروگرام / ریفریشر کورس کے مساوی تسلیم کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں سماجی علوم کے تمام اہم پہلوئوں پر توجہ دی گئی تھی۔ جناب ایم جی گناشیکھرن، فینانس آفیسر کل منعقدہ اختتامی اجلاس میں مہمانِ خصوصی تھے۔ ڈاکٹر ایم اے سکندر رجسٹرار و انچارج ڈائرکٹر مرکز نے صدارتی خطاب میں اساتذہ سے کہاکہ وہ یہاں حاصل کردہ تجربات ، تصورات ، اکتساب سے اپنی تدریس میں نکھار پیدا کریں۔ تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، مہاراشٹرا، تاملناڈو اور کیرالا کے ڈگری کالجوں اور یونیورسٹیوں سے سماجی علوم کے 43 اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ سرٹیفکیٹس کی تقسیم بھی عمل میں آئی۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد، اسسٹنٹ ڈائرکٹر مرکز نے پروگرام کی کارروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا۔