آئی پی ایل میں میچ کھیلنے کو لے کر کوئی پابندی نہیں: وراٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-March-2019

بنگلور،(یو این آئی ) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے واضح کر دیا ہے کہ آئندہ ورلڈ کپ کے پیش نظر ہندستانی كکھلاڑيو ں کے آئی پی ایل میں کھیلنے کو لے کر کسی طرح کی کوئی روک نہیں ہے۔آئی پی ایل میں بنگلور کی ٹیم کے کپتان وراٹ نے یہاں اپنی ٹیم کے ایک پروموشنل پروگرام میں ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ بنانے کے دعویدار ہندستانی کھلاڑیوں کے آئی پی ایل میں کھیلنے کو لے کر یہ بات کہی۔ ان سے یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا آئی پی ایل ٹیموں کو ورلڈ کپ کے دعویدار ہندستانی کھلاڑیوں کے استعداد کے انتظام کو لے کر کوئی ہدایات ہیں۔وراٹ نے کہاکہ آپ کسی پر کوئی روک نہیں لگا سکتے۔ اگر میں 10، 12 یا 15 میچ کھیل سکتا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ دوسرا کھلاڑی بھی اتنے میچ کھیل سکتا ہے۔ میرے جسم کہہ سکتا ہے کہ مجھے کتنے میچ کھیلنے چاہئے اور مجھے اسے لے کر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ کسی دوسرے کھلاڑی کا جسم مجھ سے زیادہ فعال یا کم ہو سکتا ہے۔ یہ سب کچھ انسان پر منحصر ہے۔ ہر کوئی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہے، تو مجھے لگتا ہے کہ لوگ اسمارٹ ہوں گے کیونکہ آپ ایسے ٹورنامنٹ سے ہٹنا نہیں چاہوگے۔ہندوستانی کپتان نے اس بات پر زور دیا کہ اپنی استعداد کو سنبھالنا ہر کھلاڑی کی اپنی ذمہ داری ہے۔ وراٹ نے کہاکہ جہاں تک ذمہ داری کی بات ہے تو تمام ہندوستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل کے دوران ذمہ داری رہے گی کہ وہ اپنی فٹنس اور اپنی فٹ نیس پر خود نظر رکھیں۔ میرا یہ بھی ماننا ہے کہ ہر کھلاڑی آئی پی ایل کو ایک ایسے موقع کے طور پر لے گا جہاں سے وہ عالمی کپ میں مثبت سوچ کے ساتھ جا سکے۔وراٹ نے جہاں یہ کھلاڑیوں کے اوپر چھوڑ دیا کہ وہ آئی پی ایل میں کھیلنا چاہتے ہیں یا آرام کرنا چاہتے ہیں، وہیں سابق ہندستانی فاسٹ بولر اور بنگلور ٹیم کے مشترکہ کوچ آشیش نہرا نے کہا کہ آئی پی ایل ورلڈ کپ سے پہلے فائدہ ہوگا اور ورلڈ کپ سے پہلے لمبا آرام نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔نہرا نے کہاکہ اگر کوئی وراٹ کو کہے کہ آپ آئی پی ایل نہیں کھیل رہے ہو اور آپ کو تازہ ہوکر ورلڈ کپ کے لئے آو، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ یہ درست بات ہوگی۔ اگر وہ صرف مشق کر رہے ہوں تو آپ کو یہ خیال رکھنا ہوگا کہ پریکٹس کسی میچ سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔ آئی پی ایل ایک دباؤ والا ٹورنامنٹ ہے، اس میں بین الاقوامی سطح کا مقابلہ ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی اس میں کھیلنا چاہتا ہے۔ آپ ایسے دباؤ سے گزرکر ورلڈ کپ پر جانا چاہوگے۔ اگر میں بولر ہوں تو میں یارکر یا گڈ لینتھ گیندیں ڈالوں گا اور یہی کام مجھے ورلڈ کپ میں کرنا ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ آئی پی ایل فائنل اور ورلڈ کپ میں ہندستان کے پہلے میچ کے درمیان تین ہفتے کا فاصلہ ہے۔ اگر آپ زخمی نہیں ہوتے ہیں تو تین ہفتے آرام کے لئے کافی ہیں۔ اگر کوئی مجھ سے کہے کہ آپ آج آئی پی ایل فائنل میں بولنگ کرو اور اگلے تین ہفتے بولنگ نہیں کرو اور پھر براہ راست جنوبی افریقہ کے خلاف بولنگ کرو تو میں ایسی صورتحال نہیں چاہوں گا۔ آرام بہت اہم ہے نہ صرف بولر کے لئے بلکہ سب کے لئے۔نہرا نے ساتھ ہی مشورہ دیا کہ جتنا آپ کھیلو گے اتنا بہتر رہے گا۔ ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن نے بھی نہرا کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ آئی پی ایل کے دوران میچ فٹ رہتے ہیں آپ کو ورلڈ کپ میں بھی بہتر پوزیشن میں جا سکتے ہیں۔ آئی پی ایل ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے شاندار ٹورنامنٹ ہے۔