اکھلیش یادو اعظم گڑھ اور اعظم خان رامپور سے الیکشن لڑیں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-March-2019

لکھنؤ،(ایجنسی): لوک سبھا انتخابات کے لئے سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے اتوار کو اپنے دو بڑے لیڈروں کے ناموں کی فہرست جاری کی۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو اعظم گڑھ سے تو اعظم خاں رامپور سے لوک سبھا امیدوار ہوں گے۔ اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ پرگزشتہ 2014 لوک سبھا انتخابات ملائم سنگھ یادو نے لڑا تھا اور اس سیٹ پر ایس پی صدر اکھلیش کے الیکشن لڑنے کی بحث چل رہی تھی۔ اس سیٹ پر کسی یادو امیدوار کو ہی میدان میں اتارنے کی اعظم گڑھ کے کارکنوں کی مانگ تھی، جس کو لے کر کے اکھلیش یادو نے اپنے کور کمیٹی کے ساتھ ملاقات کی اور اب ان کے ہی نام پر امیدوار کی حیثیت سے مہر لگ گئی ہے۔ وہیں رام پور لوک سبھا سیٹ پر سابق وزیر اعظم خاں کے الیکشن لڑنے پر کسی کو شک نہیں تھا۔ اعظم خان اس سیٹ پر انتخابات کی تیاری بھی کر رہے تھے، دوسرا کوئی نام سامنے نہیں آنے پر اعظم کے نام پر مہر لگ گئی۔ سماج وادی پارٹی کے بڑے رہنماؤں کے ناموں میں تقریبا ًسبھی کو لوک سبھا انتخابات لڑایا جا رہا ہے۔ اس میں ملائم سنگھ یادو مین پوری سے، ڈمپل یادو قنوج سے، دھرمیندر یادو بدایوں سے، اکشے یادو فیروز آباد سے پارٹی کے لوک سبھا امیدوار بن گئے ہیں۔ ایس پی نے لوک سبھا انتخابات میں اپنے 40 سٹارپرچارککی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس بار سٹار پرچارککی فہرست سے ملائم سنگھ یادو کا نام غائب ہو گیا ہے۔ بھلے ہی وہ سماج وادی پارٹی کے سرپرست ہیں۔