ایتھوپیا میں طیارہ حادثہ میں 157لوگوں کی موت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-March-2019

عدیس ابابا، (یو این آئی) ایتھوپیا کے طیارے بوئنگ 737کے ملک کے وسطی علاقہ میں آج حادثہ کا شکار ہوجانے سے اس میں سوار تمام 157مسافر اور عملہ کے اراکین کے مارے گئے۔ یہ طیارہ کینیا کی راجدھانی نیروبی جارہا تھا۔ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نے متاثرین کے رشتہ داروں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے ٹوئٹر پر کہاکہ نیروبی جارہے بوئنگ 737طیارہ کے آج صبح حادثہ کا شکار ہوجانے کے واقعہ میں مارے گئے لوگوں کے رشتہ داروں کے ساتھ میری گہری ہمدردی ہے۔بی بی سی نے اپنی رپور ٹ میں کہا کہ حادثہ کا شکار ہوئے طیارہ میں 149مسافر اور عملہ کے آٹھ کے اراکین تھے۔ایتھوپیا ایئر لائنس نے بیان میں کہاگیا کہ عدیس ابابا سے نیروبی جارہاطیارہ نمبر ای ٹی 302/10حادثہ کا شکار ہوگیا۔ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ اس میں 149مسافر اور عملہ کے آٹھ اراکین سوار تھے۔ معاملہ کی پوری معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ایئرلائنس نے کہاکہ طیارہ نے آٹھ بجکر 38منٹ پر پرواز کی تھی اور آٹھ بجکر 44 منٹ پر کنٹرول روم کاطیارہ سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔