ایمس پٹنہ کی فیکلٹی کلب کی مجلس عاملہ کی تشکیل نو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-March-2019

پھلواری شریف،(محمد پرویز)ایمس پٹنہ کی فیکلٹی کلب کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کلب کے صدر کے طور پر بایو ، کیمپسٹری کی ہیڈ ڈاکٹر سادھنا شرما اور سکریٹری عہدے پر سی ایف ایم ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر سنجئے پانڈے کو بلامقابلہ منتخب کیاگیا۔ جبکہ پیڈئیٹرک ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر ارون کمار کو خازن کی ذمہ داری دی گئی۔ ان کے علاوہ مجلس عاملہ کے اراکین کے طورپر ڈاکٹر مکتا اگروال ، ڈاکٹر پرشانت کمار سنگھ، ڈاکٹر اجیت کمار، ڈاکٹر ریتانجلی سنگھ، ڈاکٹر رمیش کمار اور ڈاکٹر اشیش بنسل کو منتخب کیاگیا۔ یہ مجلس عاملہ دو سال کیلئے ہوگی ۔ ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی کے سنگھ نے کلب کے نومنتخب عہدیداران اور اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے فیکلٹی کلب کی سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کی تعریف کی ہے۔