بلیرو کی ٹھوکر سے بائک سوار سمیت دو نوجوان شدید طور پر زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-March-2019

سمستی پور،(فیروز عالم) سمستی پور مفصل تھانہ حلقہ کے دھرم پور جیلیبیا موڑ کے نزدیک آج ایک بلیرو کی ٹھوکر سے بائک سوار سمیت دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے ایک نجی کلینک میں بھرتی کرایا گا ہے۔ زخمیوں میںکلیان پور تھانہ ھلقہ کے بیرولی گائوں کے بائک سوار راج نارائن ولد رام ساگر رائے اور بیتل چوک دھرم پور کا شوبھم کمار ولد ارون پاسوان بتایا گیا ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق راج نارائن بائک سے سمستی پور کی طرف آرہا تھا جبکہ شوبھم پیدل ہی جا رہا تھا تبھی پیچھے سے آر ہی بلیرو نے بائک میں ٹھوکر مار دی جس میں دونوں شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ دونوں زخمیوں نے زیڈ کے میموریل اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے بلیرو کا تعاقب شروع کیا تو ڈرائیور بلیرو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور بلیرو کو ضبط کرنے کے بعد معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔