تشہیری مواد کی ایک کاپی ضلع ریٹرنگ آفیسر کو مہیا کرائی جائے :ضلع انتخابی افسر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-March-2019

مین پوری(حافظ محمد ذاکر ) ضلع الیکشن افسر پرمود کمار اپاد ھیائے نے بتایا کہ لوک سبھا عام ا نتخا ب میں الیکشن لڑنے والے امیدوارو ں، سیاسی دلوکی طرف سے تشہیری مواد چھپویا جائیگا، الیکشن کے دوران پمپلیٹ ، پوسٹر وغیرہ کے پرنٹنگ پر بعض شرطوں کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے، اس سلسلے میں، 127(ک) ایکٹ 1951 تحت کارروائی دی گئی ہے۔ مسٹر اپادھیائے نے بتایا کہ مذکورہ ایکٹ میں شرط یہ ہے کہ کوئی بھی پر نٹنگ پریس مالک کسی ایسے ا نتخابی پمپلیٹ، پوسٹر کی اشاعت / پرنٹنگ نہیں کرے گا جس کے صفحہ اول پر چھپنے والا متن، پبلیشر کا نام و پتہ نہ لکھا ہو، دستاویزات کے پرنٹنگ کے بعد دستاو یز کی فی کاپی متعلقہ رٹرنگ آفیسر کو بھیجی جائے گی. انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی انتخابی پمپلیٹ، پوسٹر اور پبلیشر مواد پر پبلیشر، چھپنے والا متن کا نام واضح طور پر درج کیا جائے، ساتھ ہی دفعہ 127 ( ک)2 کے تحت پرنٹنگ مواد پرنٹ ہونے کے 02 دن کے اندر چھپی مواد کی چار کاپیاں پبلیشر سے تحریر حاصل کرکے ریٹرننگ آفیسر کو دستیاب کرا ئیں گے، طبعشدہ پمپلیٹ ، پوسٹر کو نوٹس بورڈ پر ظاہر کیا جائے گا.