تعلیمی نظام میںبہتری کےلئے چانسلر کی وی سی کوسخت ہدایت

Taasir English News Network | Uploaded on 15-March-2019

پٹنہ (پریس ریلیز)گورنراورچانسلرلال جی ٹنڈن کی صدارت میں آج ریاست کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی میٹنگ ہوئی ۔جس میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کی کوششوں میںتیزی لانے کےلئے تبادلہ خیال ہوا۔ اورچانسلرکی دی گئی ہدایت پر عمل آوری کابھی جائزہ لیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں یونیورسٹی تعلیمی نظام میں بہتری کی کوششوں کورفتار دینے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ سبھی وی سی سے یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے عہدے کے وقار کے مطابق یونیورسٹیوں میں تعلیمی نظام میں اصلاح کی کوششوں پر سنجیدگی ، شفافیت اور مستعدی کے ساتھ کام کریںگے۔گورنر نے کہاکہ پچھلے دنوں ٹھوس فیصلے سے جن اصلاحات کی شروعات ہوچکی ہے اس میں تیزی لانا بیحد ضروری ہے۔گورنر نے وائس چانسلروں سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ کسی بھی وی سی کے خلاف کارروائی کرتےہوئے وہ خوش نہیںہوںگے لیکن اگر تعلیم کے مفاد میںاگرانہیںسخت فیصلہ لینے کی ضرورت پڑے گی تووہ اس سے پیچھے نہیں ہٹیںگے۔ گورنر نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کے بیانوں کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ باپو کہا کرتے تھے ’’ان کی زندگی ہی ان کا فلسفہ ہے‘‘وائس چانسلروں کوبھی اپنے عہدے کے وقار کے مطابق ہی کام کرناچاہئے ۔گورنرنے کہاکہ آج وسائل کی کوئی کمی نہیںہے ۔سبھی منصوبوں کے نفاذ کےلئے وافر رقم ہے۔یونیورسٹی کے تدریسی اور غیرتدریسی ملازمین کی تنخواہ اور سبکدوشی کی واجبات کونپٹانے کےلئے بھی رقم دستیاب ہے۔ایسی صورت میں منصوبوں کے نفاذ اور ریگولر تنخواہ اور سبکدوشی کے واجبات کے معاملے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔