جیتن رام مانجھی 25 مارچ کو گیا سیٹ سے داخل کرسکتے ہیں پرچہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-March-2019

پٹنہ: عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کے تعطل کو دور کرنے کی قواعد کے دوران ہندوستانی عوام مورچہ کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی نے گیا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی 25 مارچ کو گیا سیٹ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ غور طلب ہے کہ گیا سیٹ پر پہلے مرحلے میں 11 اپریل کو انتخاب ہونا ہے۔گیا پارلیمانی حلقہ کے لئے پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 25 مارچ ہے۔