جی ڈی گوئینکا پبلک اسکول میں ہولی ملن تقریب منائی گئی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-March-2019

پورنیہ،( سونو) جی ڈی گوئینکا پبلک اسکول میں بچوں نے ہولی کے موقع پر اسکول میں پہلا ہولی ملن تقریب جوش وخروش کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس تقریب میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے اسکول میں اس تقریب کو لے کر کافی چہل پہل تھی جس میں بچوں نے بھجن ، ہولی کا دہن کے اوپر ڈانس اور ڈرامہ کھیلے اور رقص پروگرام بھی چلایا گیا۔ اسی موقع پرطلبا کے ذریعہ رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ اسکول میں مہمان خصوصی کے طور پر مشہور ڈاکٹر دیوی رام اور اپنی بیوی کے ساتھ اسکول کے ڈائریکٹر پیوش اگروال ، شیلندر گپتا اشوک سراف پرنسپل محترمہ سروجہ مہادیون ایڈمین ڈرائریکٹر اے ایس اراڈی کی موجودگی اہم رہی۔ رنگا رنگ پروگرام کی شروعا ت پورنیہ کے ڈاکٹر دیوی رام اور ان کی اہلیہ سمیت اس کے معزز لوگوں کے ذریعہ چراغ روشن کر کیاگیا۔ پروگرام میں بچوں کے ذریعہ مناجات، مہمان خصوصی بچوں سے خطاب بھی کیا۔ اسکول پرنسپل نے اپنے خطاب میں بچوں کو آپسی اتفاق کی اہمیت کو سمجھایا اور کہا کہ ایسے پروگرام سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔