حاجی پور سے پاسوان نہیں،پارس لڑیں گے انتخاب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-March-2019

نئی دہلی،(یو این آئی) لوک جن شکتی پارٹی نے پیر کے روز باضابطہ طور پر اعلان کر دیا کہ پارٹی کے سربراہ اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان اس بار لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گے۔ایل جے پی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین چراغ پاسوان نے پیر کے روز یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسٹر پاسوان اس بار کسی بھی لوک سبھا حلقہ سے الیکشن نہیں لڑیں گے اور وہ راجیہ سبھا کے رکن بنیں گے۔ مسٹر پاسوان موجودہ لوک سبھا میں بہار کے حاجی پور ( ریزرو) حلقہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔اس حلقہ سے اب ان کے بھائی اور پارٹی کے ریاستی صدر پشوپتی کمار پارس اس بار انتخاب لڑیںگے۔ سترہویں لوک سبھا کے انتخابات میں ایل جے پی ایک بار پھر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)کے ساتھ ہے اور اس کو نشستوں کے بٹوارے کے تحت بہار میں چھ سیٹیں ملی ہیں۔