خواجہ غریب نواز کی نسبت کی وجہ سے مین پوری پورے ملک میں مشہور ہے : سجادہ نشین ببلو میاں

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-March-2019

مین پوری(حافظ محمد ذاکر ) ہر سال کی طرح اس سال بھی آگرہ روڈ پر واقع خانقاہ رشیدیہ مین پوری میں 127 وا عرس خواجہ غریب نوازکا اپنی سابقہ شاندار روایات کے ساتھ منعقد ہوگیا ،آگرہ روڈ پر واقع خانقاہ رشیدیہ میں اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری غریب نواز کے عرس کے بعد مین پوری میں منایا جاتا ہے،اور اس مین پوری کے عرس کی خاصیت یہ ہے کہ سبھی مذاہب ،ملت سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی اپنی عقیدتوں کا اظہار کر نے کے لئے عرس میں شرکت کرتے ہیں ،اس عرس میں زائرین کی تعداد ہزاروں سے بھی بڑھ جاتی ہے، بڑی ہی شان وشوکت کے ساتھ عرس کی رسمیں ادا کی جاتی ہیں ،۱۷؍ رجب المرجب کو اس عرس کا آغاز ہوتا ہے اسی لحاظ سے 25.3.2019 بروز پیر کو صبح فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی سے اس عرس کا آغاز ہو گا ،یہ اطلاع دیتے ہوئے سجادہ نشین ببلو میاں نے بتایا کہ بعد نمازِ عشاء 9 بجے سے جلسہ عیدمیلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں طلباء کی دستار بندی کے بعد طلباء کے اصلاحی پروگرام ،ونعت خوانی کے بعد بیرونی علماء کران کے نصیحت آمیز بیان ہو نگے ،بعدہٗ صلاۃ سلام کے بعد دعاء کا خصوصی اہتمام ہوگا۔غریب نواز کے عرس کے بعد مین پوری ہی ایسا ضلع ہے جہاں خواجہ غریب نواز کا عرس بڑے ہی محبتوں اور عقیدتوں کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ہر سال منائے جانے والے اس عرس میں ملک کے کونے کونے سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت وزیارت کرتے ہیں ، ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی ہر ذات اور ہر مذہب کے لوگ غریب نواز کی دلوں میں عقیدت رکھتے ہیں ،اور 25 مارچ 2019 دن پیر سے اس عرس کا آغاز ہوگا اور عرس 29 مارچ 2019 پروزجمعہ کو اختتام ہوگا ۔ پانچ روز چلنے والے اس عرس میں ہر روز ادبی و مذہبی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ، خانقاہ کے سجادہ نشین نے مزید بتایا کہ غر یب نواز کے نام سے مین پوری کا نام پور ے ملک میں بڑے ہی ادب سے لیا جاتا ہے،یہ انہی خواجہ صاحب کا اثر ہے کہ قومی اتحاد کی مثال ضلع میں صدیوں سے قائم ہے ،عرس کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ، خواجہ غریب نواز کی فاتحہ والے روز سے لنگر کا آغاز کیا جاتا ہے اور یہ لنگر عرس کے اختتام تک جاری رہتا ہے۔خواجہ غریب نواز کے عرس میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے سجادہ نشین عبد الرحمان عرف ببلو میاں نے کہا کہ عرس میں شرکت فرماکر خواجہ صاحب کے فیض سے مالا مال ہوں ۔