راشن کراسن نہیں ملنے پرصارفین نے کیا ہنگامہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-March-2019

حسن پورا ؍سیوان ( راجیش کمار)بلاک کے پھلپورا پنچایت کے کہرو تا میں صارفین کو راشن کراسن کی تقسیم نہیں کئے جانے سے مقامی لوگوں نے سوموار کو ڈیلرکے خلاف جم کر ہنگامہ کیا۔لوگو ں نے الزام لگایاکہ ہولی کے تہوار میں دکاندار بھگوان پر ساد نے تین ماہ جنوری ، فروری اورمارچ ماہ کا راشن کراشن تقسیم نہیں کیا۔جب کے ہولی کا تہوار بھی گزر گیا۔مذکورہ ڈیلر اپنی من مانی کر تے ہوئے راشن کراشن کی تقسیم نہیں کر رہے ہیں ۔جس سے غریب لا چار لوگوں میں فاقہ کشی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔راشن کا اٹھائو کر کاغذ پر تقسیم کردیا جاتاہے ۔لوگوں میں کافی ناراضگی ہے ۔راشن کو بلیک کردیا جاتاہے لوگو ں نے اس کے پہلے کئی بار افسران کے خلاف در خواست دیا ۔ باوجود اس کے افسران کے لا پرواہی کی وجہ کر ایسے ڈیلر اپنی من مانی کر تے رہتے ہیں ۔جب بلاک ترقیاتی افسر سے بات کی گئی تو انہو ں نے کہاکہ صارفین کے ذریعہ در خواست مو صول ہو گی تو ڈیلرکے او پرکارروائی کی جائے گی ۔اس موقع پرکسم دیوی ، جگدیش بھگت ، لکشمینہ دیوی ، دولت دیوی ، نرملا دیوی ، بندو لال ساہ ، اشوک ساہ، مانی چندر ساہ ، نیتو دیوی ، جیوتی دیوی ،گوری شنکر ساہ ، جتیندر ساہ ، سگانتی دیوی ، مینادیوی سمیت سینکڑو ں لوگ مو جود تھے ۔