Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-March-2019
رگھوناتھ پور ؍سیوان ( راجیش کمار)رگھو ناتھ پور بلاک حلقہ میں عالمی یوم تپ دق کے موقع پرمعالج انچارج ڈاکٹر وجئے ساہ کی صدارت میں رگھو ناتھ پور سے ایک ریلی نکالی گئی ۔یہ ریلی رگھو ناتھ پور بازار سے نوادہ موڑ تک نکالی گئی ۔وہیں ریلی کے تو سط سے بیماری سے لوگو ں کو نجات دلانے کیلئے بیدار کرنے کیلئے یہ ریلیا ں نکالی گئیں ۔اس موقع پر معالج انچارج ڈاکٹر کے ذریعہ بتایا گیا کہ اس بیماری سے لوگو ں کو بچنا چاہئے ۔بغم کی شکایت ہونے پر اسے فوراً ریفرل اسپتال یاکسی اتبدائی صحت مرکز پر جانچ کرا نا چاہئے ۔انہو ں نے بتایاکہ اس قسم کی ریلی کے تو سط سے لوگو ں کو بیدار کیا گیا۔وہیں ٹی بی مرض سے نجات کیلئے نعرے کے تو سط سے باخبر کیاگیا۔وہیں اس بیماری سے متاثر کسی بھی شخص کو پورا کورس دوا لینا لازمی ہے۔انہو ں نے بتایاکہ اس دوا کو چھو ڑ چھو ڑ کرچلا نے میں بیماری دور نہیں ہوپائے گی ۔اس موقع پر ڈاکٹر محفو ظ عالم انصاری ، صحت مینیجر این عالم ،اکائونٹنٹ کلدیپ کمار،سینئر دپیدق سپر وائزر کو شلیندر کمار پر بھاکر اروند کمار، آشا اے این ایم ، و دیگر صحت ملازمین مو جو د تھے ۔