ریتک روشن بھی ویب سیریز میں نظرآئیں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-March-2019

ممبئی(یواین آئی) بالی ووڈ کے ماچومین ریتک روشن بھی اب ویب سیریز میں کام کرنے جا رہے ہیں۔سیف علی خان اور نواز الدین صدیقی کی ویب سيريذ ’ سکریٹ گیمس ‘ نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد سے بالی وڈ کے کئی ستاروں نے ویب سیریز میں کام کرنا شروع کیا ہے۔حال ہی میں اعلان ہوا تھا کہ اکشے کمار بھی ایمے زون پرائم کی ایک اورجنل سیریز میں نظر آئیں گے جو ایک ایکشن تھریلر ہوگی۔ ابھی بحث ہے کہ ریتک روشن بھی ان ستاروں میں شامل ہو گئے ہیں جو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا حصہ ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ریتک روشن، کبیر خان کی نئی ویب سيريذ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ سیریز ایک اسپورٹس متعلقہ ڈرامے پر مبنی ہوگی۔ ریتک کو یہ ا سکرپٹ پسند آئی ہے اور وہ جلد ہی اعلان کر دیں گے کہ وہ اس سیریز کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔