ریل مسافروں کی حفاظت کےلئے افسران کو خصو صی ہدایت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-March-2019

حاجی پور (پی آر)ای سی آر کے انسپکٹر جنرل اور پرنسپل چیف سیفٹی کمشنر رویندر ورما کے ذریعہ وسط مشرقی ریل کے کانفرنس ہال میں نامہ نگاروں سے با ت چیت کرتے ہوئے جناب ورما نے ای سی آر کے سبھی ڈیویزن اور ہیڈ کواٹر حاجی پو رے ذریعہ سال 2018ریل املاک سے متعلق جرائم ،ریل مسافروں کی ذاتی سامان سے متعلق سامان، ریل ایکٹ کے متعلق دفعات کے تحت کی گئی کا روائی،سیفٹی ہلپ لائن نمبر 182کے توسط سے ملنے والی شکایت کا ریلوے سکریٹری فارس کے ذریعہ نپٹارہ اور دیگر خصو صی حصولیابی کے با رے میں نامہ نگا روں کو جانکاری دی۔انہوں نے واضح کیا کہ مسافر کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہوئے ای سی آر کے تحت تعینا ت سبھی آر پی ایف افسر اور اسٹا ف کو لگاتار مہیا کرائی گئی جدید ترین وسائل کا استعمال کر تےہوئے ڈیو ٹی کر نے کے لئے ہدایت دی ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہو لی کے دوران ای سی آر کے دائرے اختیا ر میں آنے والی میل اکسپریس گاڑیوں کی چو کسی ٹرین اسکو ٹ کرانے کے لئے متعلہ ڈیوزنوں کے سینئر سکریٹر افسر کو ضروری ہدایت دی ہے۔