سوناکشی سنہا نے بابی دیول کو اٹھایا اپنی گود میں اداکار کے اڑ گئے ہوش

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-March-2019

ممبئی(ایجنسی )بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ہما قریشی نے جمعہ کے روز اپنے گھر پر ایک خاص تقریب منعقد کی تھی۔ یہ تقریب عالمی یوم خواتین کے موقع پر خاص خواتین اور ان کے شوہروں کے لئے تھی۔ جہاں اس پارٹی میں پرینکا چوپڑا، اکشے کمار، ٹوینکل کھنہ، ملائکہ اروڑہ، سوناکشی سنہا، بابی دیول سمیت متعدد فلم اسٹارس نے شرکت کی۔لیکن اس تقریب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں بابی دیول اور سوناکشی سنہا نظر آرہے ہیں۔اس پارٹی کے دوران سوناکشی بابی سے ملیں تو انہوں نے بابی کو گلے لگایا۔ اور اس کے بعد سوناکشی نے بابی کو کمر سے پکڑ کر ہوا میں اٹھا دیا۔ یہ سب دیکھ کر بابی دیول بالکل حیران ہو گئے جس کے بعد ان کے ایکسپریشنس بہت اچھے تھے۔ اس تقریب کی کئی اور تصاویر انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ اس تصویر کو ورل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے شیئر کیاہے۔