شارٹ سرکٹ سے مارکیٹ موتی جھیل میں آتشزدگی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-March-2019

مہوا؍ویشالی،(شبانہ فردوس) ضلع ویشالی کا سابق ضلع مظفرپور جو تجارت کے تعلق سے کافی مشہور ہے اسی شہر کے قلب میں بساہوا مارکیٹ موتی جھیل بڑے بڑے وی آئی پی دکانیں ہیں وی آئی پی ہوٹلیں ہیں۔ کپڑے ، جوتے، کاسمیٹکس کی دکانیں سجی ہیں۔ آج یہی مارکیٹ نذر آتش ہونے سے بال بال بچ گیا واضح ہو کہ تقریبا چار بجے شام میں لکھانی جوتاشو روم کے سامنے باٹا جوتا ہاؤس بلڈنگ کے دوسری منزل سے دھواں نکلتے ہوئے مارکیٹ میں آئے لوگوں نے دیکھ شور وغل کیا ۔ اس خبر کو ٹاؤن تھانہ موتی جھیل کو لوگوں نے دی۔ خبر ملتے ہی تھانہ انچارج پولس اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور اپنے اعلیٰ افسران کو اطلاع دئے جس کی خبر سنتے ہی ضلع مظفرپور کے تمام چھوتے بڑے افسران موقع پر پہنچ گئے اور آگ کو بجھانے کے لئے دمکل کو منگواکر لگی آگ کو بجھانے میں کامیاب ہوئے۔ وہیں آگ لگنے کی وضاحت پوچھنے پر جمع لوگوں نے بتایا کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگا ہے وہیں جمع لوگوں کے ساتھ ساتھ افسران نے بھی بزبان حال یہی کہ رہے تھے کہ اللہ نے سب کو بچالیا نہیں تو کیا ہوتا کچھ بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔