شام میں خانہ جنگی، 3920 فلسطینی شہید، سیکڑوں لاپتا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-March-2019

لندن، شام میں سنہ 2011ء کے بعد سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینی پناہ گزین شہید ہوچکے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3900 سے زاید ہوچکی ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شام۔ فلسطین ایکشن گروپ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں خانہ جنگی سے اب تک 3920 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں دمشق کے قریب ‘یرموک’ پناہ گزین کیمپ میں ہوئیں جہاں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1422ہے۔ اس کے بعد درعا کیمپ میں 263 فلسطینی شہید ہوئے۔دمشق میں خان الشیخ پناہ گزین کیمپ میں 202 فلسطینی شہید ہوئے۔حلب میں قائم النیرب کیمپ میں 168،الحسینیہ میں 124 اور غیر معروف مقامات پر 188 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوئے۔رپورٹ کیمطابق 1198 فلسطینی فضائی بمباری، 1069 فائرنگ اور 572 دوران حراست تشدد سے شہید ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1733 فلسطینی شامی فوج کی جیلوں میں قید ہیں جب کہ سیکڑوں لا پتا ہیں۔