شاہ فیصل کواپنی پارٹی کے نام میں ضروری ترمیم کا مشورہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-March-2019

جموں،(جاوید احمد): سینئر حریت لیڈر اور جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کے چیرمین میر شاہد سلیم نے سابق بیوروکریٹ ڈاکٹر شاہ فیصل پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نیتقریباً 20برس سے جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کے نام سے سرگرم سیاسی تنظیم کا نام سے ایک نئی انتخابی تنظیم کا اعلان کر کے سنگین ضابطہ شکنی اور غیر اخلاقی فعل کا ارتکا ب کیا ہے۔ میر شاہد سلیم نے اپنے ایک بیان میں کہا جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کا قیام اپریل 2000ء میں عمل میں لایا گیا تھا۔جس کا مقصد جموں کشمیر کے سیاسی مسئلے کا پرامن اور پائدارحل تلاش کرنے کے لئے کام کرنا تھا۔انہوں نے کہا اپنے معرضِ وجود میں آنے کے فوراً بعد اس تنظیم نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی رکنیت حاصل کر لی اور ا?ج بھی یہ تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس کی مجلسِ شوریٰ کی رکن ہے۔ میر شاہد سلیم نے کہا ڈاکٹر شاہ فیصل کے لئے جو اعلیٰ معیار اور ضابطہ اخلاقیات پر زور دیتے رہتے ہیں۔ کسی دوسرے شخص کی اختراح یا جماعت کا نام اختیار کرنا سرا سر ایک غیر مناسب فعل ہے۔جموں کشمیر پیپلز مومنٹ چیرمین نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈاکٹر شاہ فیصل سے رابطہ کر کے انہیں اپنی نو تشکیل شدہ جماعت جس کا اجراء ابھی ہونا تھا کے نام میں ضروری ترمیم کرنے کی گزارش کی تھی تا کہ غیر ضروری ابہام سے بچا جا سکے اور انہوں ٹیلیفوں پر اس سلسلے میں یقین دہانی بھی کروائی تھی۔ لیکن اس سب کے باوجود انہوں نے جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کے نام سے پارٹی تشکیل دے کر نہایت ہی غیر صحت مند روایت قائم کی ہے۔ میر شاہد سلیم نے کہا اگر انہوں نے اگلے چند دنوں کے دوران پارٹی نامن کلیچر میں ضروری ترمیم نہیں کی، تو وہ اپنے اس دعوے کے حق میں دلائل پیش کرنے کے لئے پریس کے سامنے ا?ئیں گے۔