شمالی ہند کی تاریخی بعم نگری کا ۱۵ اپریل کو افتتاح کر سکتی ہیں پر ینکا گاندھی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-March-2019

آگرہ (اظہر عمری)بھارت رتن ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکی یوم پدائش پر سجائی جانے والی شمالی ہند کی تاریخی بھیم نگری کا افتتاح اس مرتبہ کانگریس جنرسیکرٹری پرینگا گادھی کر سکتی ہیں ، اس کی اُنہوں نے ذبانی طور پر بھیم نگری انتظامیہ کمیٹی کے احکام سے منظوری دے دی ہے ، واضح ہوکہ شمالی ہند میں شہر آگرہ میں ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر ۳ روزہ بھیم نگری کو سجایا جاتا ہے ، اس ۳ روزہ بھیم نگری ہر سال شہر کے مختلف مقامات پر سجایا جاتا ہے، اس سال یہ بھیم نگری کہرئی میں سجا یا جا رہا ہے، بھیم نگری سجانے کی ذمہ داری مرکزی بھیم نگری کمیٹی کی ہے ، جو مسلسل کئی دہائی سے اس کو سجا رہی ہے۔مرکزی بھیم نگری انتظامیہ کمیٹی رکن اُپیندسنگھ نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی بھیم نگری کمیٹی کے صدر بھرت سنگھ کی قیادت میںکمیٹی کے اراکین نے لکھنوں میں کانگریس لیڈر پرینگا گاندھی سے ملاقات کی اُور اُن کو بھیم نگری میں ۱۵ اپریل کو مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہونے اُور بھیم نگری کا افتتاح کرنے کے لئے دعوت نامہ پیش کیا، اُپیندر نے کہاکہ کمیٹی صدر بھرت سنگھ نے پرینکا گاندھی کو اس بات کی معلومات دی کہ آگرہ دلت معاشرہ کی دارلحکومت ہے۔ پرینکا نے بھیم نگری کمیٹی کی پیش رفت کیرپورٹ کو دلچسپی سے دیکھا، انہوں نے کمیٹی کی تعریف بھی کی، بھرت سنگھ نے سماجی کارکردی جیسے اجتماعی شادہ ، نشریاتی تعلیم کی بیداری ، اور صحت پر کیئے کار ہے کام کو تفصیل سے معلومات دی ، اس ملاقات کے وقت اُترپردیش کانگریس صدر راج ببر کے ساتھ بویر سنگھ کوروال خاص طور پر موجور رہے۔