صحت اور تعلیم کے میدان میں مسلمانوں کی شراکت کے بغیر مسلمانوں کی ترقی ممکن نہیں۔ ڈاکٹر ریحان شکیل

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-March-2019

نئی دہلی (یو این آئی) کالندی ہاسپیٹل کے ڈائرکٹر اور ماہرامراض جلد ڈاکٹر ریحان شکیل نے صحت اور تعلیم میں میدان میں مسلمانوں کی شراکت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس کے بغیر مسلمانوں کی ترقی ممکن نہیں ۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں کالندی اسپتال کے زیر اہتمام اے ایم یو اولڈ بوائزایسوسی ایشن دہلی کے تعاون سے منعقدہ مفت میڈیکل کیمپ میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو ہمہ جہت ترقی کے لئے جہاں تعلیم کے میدان میں ادارے کھولنے کی ضرورت ہے وہیں صحت کے میدان میں اسپتال قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں کو دونوں میدان میں یکساں مواقع اور سہولت میسر ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ کالندی اسپتال کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور اس اسپتال کے ذریعہ غریبوں کا کم سے کم شرح پرعلاج مقصد ہے اور اسی سمت میں مفت میڈیکل کیمپ ایک قدم ہے۔انہوں نے بتا یاکہ اس میڈیکل کیمپ میں بیشتر پیش آنے والے امراض کے ڈاکٹر یہاں موجود ہیں۔ جنرل فزیشین ڈاکٹر ایف احمد، پیڈیاٹرک میں ڈاکٹر نفیس الحسن، سرجری میں ڈاکٹر حسین، میڈیسن میں ڈاکٹر امیتیاز بھارتی،یورولوجو کے ڈاکٹر سندیپ ڈھانڈا، ڈینٹل میں ڈاکٹر تبسم، گائنی میں ڈاکٹر خوشبو، ڈاکٹر فرید، آرتھوپیڈکس میں ڈاکٹر اویس قریشی اور ڈاکٹر رضوان اور اس کے علاوہ دیگر امراض کے ڈاکٹر موجود تھے اور ساتھ ہی فزیو تھراپی کے ڈاکٹر س اورپورا عملہ موجود تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ بلڈ پریشر اور ذیابطیس کی جانچ کے ساتھ مریضوں کو دوائیاں اور مشورے بھی دئے گئے۔ کالندی اسپتال کے دوسرے ڈائرکٹر مبشر حسین نے کہاکہ صحت کے میدان میں خدمت خلق کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ کالندی اپنے قیام سے مسلسل مفت میڈیکل کیمپ منعقد کرتا رہا ہے اور سلسلہ آگے بھی جارہے گا۔ اے ایم یو اوبلڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر فصیح اللہ خاں اور جنرل سکریٹری محمد اسلم خاں ایڈووکیٹ نے اس موقع پر بتایا کہ ہم لوگ کالندی اسپتال کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت دستخط کرنے جارہے ہیں اور اس کے تحت ہر مسلمانوں کے مختلف علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ منعقدکئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اے ایم اولڈ بوائز ہر ماہ ایک خصوصی لیکچر کا بھی اہتمام کرنے جارہاہے جہاں مختلف موضوعات پر ماہرین سے لیکچر دلوائے جائیں گے۔ اس موقع پر اولڈ وبوائز یسوسی ایشن کے عہدیداروں میں سینئر نائب صدر فصیح محمود، ساجد علی جوائنٹ سکریٹری، ثمینہ نسرین رکن اور استاذ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے علاوہ دیگر سرکردہ افراد موجود تھے۔اس کے علاوہ سینکڑوں مریضوں کی تشخیص اور دوائیاں بھی دی گئیں۔