ضابطہ اخلاق کے تحت بی ڈی او نے کیاکام بند

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-March-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)،نوتن بلاک حلقہ کے شیوراج پور پنچایت واقع وارڈ نمبر 4میں سرکار کے 7عزائم منصوبہ کے تحت ہورہے نل جل کام کو دیکھتے ہوئے دیہی باشندوں نے بلاک ترقیاتی افسر شیلندر کمار سنگھ سے ماڈل ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بورنگ کام ہورہاہے۔ جسے بی ڈی او شلندر کمار نے اپنے پنچایت سکریٹری کو ہدایت دیا کہ ضابطہ اخلاق کے تحت کوئی نیاکام نہیں کیاجائے گا۔ اور نہیں ماننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پنچایت میں پہنچ کر پنچایت سکریٹری سیتارام راؤت نے وارڈ ممبر شہاب الدین انصاری کے کام پر روک لگادی۔ ساتھ ہی کہا کہ ماڈل ضابطہ اخلاق ختم ہونے کے بعد کام کیاجائے گا۔ وارڈ ممبر شہاب الدین انصاری نے بتایاکہ ماڈل ضابطہ اخلاق سے پہلے بورنگ کا کام شروع ہوچکا تھا۔ لیکن بورنگ ٹوٹ جانے سے کام رک گیا تھا۔ اور مشین والے کا وقت نہیں دینے کی وجہ سے کام پھر شروع کیاگیاہے۔