ضروری نہیں کہ ٹاپ آرڈر کے بلے باز بڑے شاٹ کھیلنے والے ہوں: رہانے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-March-2019

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکیا رہانے نے کہا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ ٹاپ آرڈر میں صرف بڑے شاٹ کھیلنے والے بلے باز ہی کامیاب ہوتے ہیں جبکہ اسکور بورڈ کو چلانے کے لئے کھلاڑیوں کے پاس اپنے طریقے ہوتے ہیں۔رہانے ایک سال سے زیادہ عرصے سے ہندوستانی ون ڈے ٹیم سے باہر ہیں، لیکن پھر بھی انہیں اپنے طریقے سے کھیلنا جاری رکھنا پسند ہے۔ممبئی کے اس بلے باز نے کہاکہ لوگ ہمیشہ ایسی باتیں کرتے ہیں کہ ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کو بڑا شاٹ کھیلنے والا ہونا چاہئے لیکن یہ ضروری ہے کہ اسے اپنی صلاحیتوں اور اپنے طریقوں پر یقین ہو۔یہ بڑے شاٹ کھیلنے کے بارے میں نہیں ہے، کسی کو ایک طرف کھڑا ہونے کا کردار ادا کرنا ہوتا ہے اور اس کے ساتھ کے بلے باز بڑے شاٹ کھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں پر یقین ہے اور آپ کو اپنے کھیل کے طریقوں پر قائم رہنا چاہئے۔رہانے آئندہ انڈین پریمیئر لیگ میں راجستھان رائلز کی قیادت کے ساتھ بلے سے اچھی کارکردگی کی امید کریںگے تاکہ ورلڈ کپ سے پہلے قومی سلیکٹرز کو متاثر کر سکیں۔رہانے نے کہا کہ اسٹیوا سمتھ کی واپسی سے آئی پی ایل میں راجستھان رائلس کو فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ راجستھان رائلس کے کھلاڑی کے طور پر اسمتھ واپس آنا اچھا ہے۔وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور ویسے کھلاڑی کا ٹیم میں ہونا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔