ضلع میں ووٹر س بیداری کیلئے ہو نگے کئی پرو گرا مات

Taasir English News Network | Uploaded on 15-March-2019

سہسرام ( انجم ایڈو کیٹ )ووٹر بیداری تحریک کے تحت ضلع میں کئی پرو گرامات کی تیاریا ں زورو ں پرہیں ۔اس کے تحت ووٹرس کوووٹ دینے کیلئے بیدار کیا جائےگا۔ تمام اسکولو ں میں مضامین مقابلہ کو مخصوص کیاگیاہے ۔’’مضبوط جمہوری نظام کیلئے سبھی کی حصہ داری ‘‘عنوان سے سبھی طلباء اور طالبات کو مقابلہ جاتی پروگرام میں حصہ لینا ضروری قرار دیاگیاہے ۔مورخہ 18 مارچ کو ہونے والے مقابلہ جاتی پروگرام میں کامیاب بچو ں کومورخہ 28 مارچ بلاک سطحی مضامین اور سلوگن پروگرام میں بھی حصہ لیناہے ۔ اس تاریخ پر ’’ اچھے قائد کے انتخاب کیلئے فر ض ہے ووٹنگ ‘‘خصوصی موضوع دئے گئے ہیں ۔ضلع کلکٹرٹ و ضلا انتخابی افسر پنکج دکچھت نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ چھو ٹ نہ پائے ووٹ دینے سے جس کے مد نظربیداری پرو گرام لگاتار ہو تے رہیںگے ۔ساتھ ہی مقابلہ جاتی پرو گرام حصہ لینے والے انعام و اکرام سے بھی نوازے جائیں گے۔یہ کہاکہ بالیکا اور کستوربہ اسکول میں مہندی اور پنٹنگ مقابلہ بھی مخصوص کیاگیاہے ۔جو ضلع سو ئیپ سیل کے ذریعہ ہونگے۔ جس سے ووٹرو ں میں ووٹ دینے کیلئے بیداری آئے گی ۔