عمران ہاشمی اور امیتابھ بچن ایک ساتھ نظر آئیں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-March-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہوراداکار امیتابھ بچن پردہ سیمیں پر عمران ہاشمی کے ساتھ نظرآئیں گے۔امیتابھ کی فلم ’بدلا‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔فلم کو شائقین کی زبردستی ستائش ملی ہے۔وہ جلد ہی عمران ہاشمی کے ساتھ پردہ سیمیں پر نظرآئیں گے۔فلم کی ہدایت رائٹر رومی جعفری کریں گے۔یہ فلم ایک کورٹ روم ڈرامے پر مبنی ہے،جس میں امیتابھ ایک جج کے رول میں نظرآئیں گے۔امیتابھ پہلے بھی کورٹ روم ڈرامے پر مبنی فلم پنک میں کام کرچکے ہیں،جس میں وہ وکیل کے رول میں نظرآئی تھے۔اسی کے ساتھ حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’بدلا‘ میں بھی وہ وکیل کے رول میں نظر آچکے ہیں۔امیتابھ اور عمران ہاشمی پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ نظرآئیں گے۔اس فلم میں انو کپور اور سوربھ شکلا بھی ہوں گے۔فلم کی شوٹنگ 13مئی سے شروع ہوگی۔